ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس پلانٹ کی گیس تین کیلو میٹر کے احاطہ میں پھیل گئی جس سے تقریبا پانچ مواضعات متاثر ہوگئے۔سینکڑوں افراد اس زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔ بتایاجاتا ہے کہ اس واقعہ کے سبب پانچ مواضعات بشمول آرآر وینکٹاپورم،پداپورم،بی سی کالونوی اور کمپارالاپالم متاثر ہوئے۔کمیکل گیس پلانٹ کے قریب رہنے والے افراد نے آنکھیں جلنے اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی۔
گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ گوپال پٹنم کے ایل جی پالی مرس میں گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا۔شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ان مقامات پر نہ جائیں اور اپنے مکانات سے احتیاطی اقدام کے طورپر نہ نکلیں۔ماسک پہنے ہوئے لوگ لوگوں کو منتقل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو سانس لینے میں دشواری محسوس کررہے ہیں۔