ملک کے آئی ٹی شہر بنگلورو میں یکم فروری کو ورلڈ حجاب ڈے منایا گیا۔ گرلس اسلامک آرگنائزیشن کی کارکنوں نےلڑکیوں کوحجاب کا تحفہ دیا ۔ نہ صرف مسلم بلکہ دیگر مذاہب کی لڑکیوں نے بھی حجاب پہن کا خوشی کااظہارکیا۔
17/ 2
ورلڈ حجاب ڈے کے ذریعہ جی آئی او نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ برقعہ یا حجاب خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہیں۔
17/ 3
بلکہ اس سے خواتین کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اُن میں خوداعتمادی بھی پیدا ہوتی ہے۔
17/ 4
حجاب یا پردہ خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں، حجاب پہن کرلڑکیاں پائلیٹ،ڈاکٹر، انجینئربنی ہیں۔
17/ 5
حجاب سے خواتین کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے ۔
17/ 6
بنگلورومیں گرلس اسلامک آرگنائزیشن کے تحت پہلی مرتبہ عالمی یوم حجاب منایا گیا۔
17/ 7
شاپنگ کے لیےمشہور کمرشیل اسٹریٹ میں جی آئی او کی کارکنوں نے دو کاؤنٹرس بناکر حجاب کی تقسیم کی ۔
17/ 8
شاپنگ کے لیےفٹ پاتھ سےگزرنے والی لڑکیوں کاپہلےاستقبال کیاگیا۔
17/ 9
حجاب کا تعارف پیش کرتے ہوئےان سے حجاب پہننےکی درخواست کی گئی۔
17/ 10
کچھ لڑکیوں نے ہنسی خوشی کے ساتھ حجاب پہنا ، تو کچھ نے خاموشی اختیارکرلی۔
17/ 11
اس موقع پرحجاب پہننے والوں میں نہ صرف مسلم بلکہ دیگر مذاہب کی لڑکیاں بھی شامل تھیں۔
17/ 12
کئی ایسی لڑکیاں بھی تھیں ، جنہیں پہلی مرتبہ حجاب پہننےکاموقع ملا۔
17/ 13
جی آئی او کی کارکنوں کے مطابق گزشتہ تین سال سے ورلڈ حجاب ڈے منایاجا رہا ہے۔
17/ 14
سماجی کارکن نجمہ خان کے مطابق اس کا مقصد حجاب کےتئیں پائی جانے والی غلط فہمیوں کودور کرنا ہے ۔
17/ 15
ورلڈ حجاب ڈے پر انوکھی مہم ، شاپنگ کیلئے آنے والی کئی لڑکیوں کو تحفہ میں دیا گیا حجاب
17/ 16
ورلڈ حجاب ڈے پر انوکھی مہم ، شاپنگ کیلئے آنے والی کئی لڑکیوں کو تحفہ میں دیا گیا حجاب
17/ 17
ورلڈ حجاب ڈے پر انوکھی مہم ، شاپنگ کیلئے آنے والی کئی لڑکیوں کو تحفہ میں دیا گیا حجاب