سپاہی عاشق نے دیا دھوکہ تو معشوقہ پہنچ گئی ایس ایس پی کے پاس ، پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی رہ گئے حیران
گرل فرینڈ سے تین سالوں تک تعلقات بنانے کے بعد ایک سپاہی نے اس سے دوریاں بنالیں ۔ گرل فرینڈ نے اس کی شکایت ایس ایس پی سے کردی ، جس کے بعد سپاہی کو آفس بلاکر ایس ایس پی نے گرل فرینڈ کے ساتھ اس کی شادی کروادی ۔

اس کو ایک لڑکی سے پیار تھا ، اس نے اس کو زندگی بھر ساتھ رہنے کا یقین دلایا ۔ شادی کی بات کہہ کر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بھی بنائے ، لیکن پولیس کی نوکری ملنے کے بعد وہ اس سے دور جانے لگا ۔ لڑکی کو اس کی بے وفائی صاف نظر آنے لگی تو وہ سیدھے ایس ایس پی سے شکایت کرنے کیلئے پہنچ گئی ۔ لڑکا سپاہی تھا ، فورا اس کو ایس ایس پی آفس میں طلب کرلیا گیا ۔ اس کے بعد اس کو جب جیل بھیجے جانے کی بات کہی گئی تو وہ ڈر کر شادی کیلئے تیار ہوگیا ۔ پھر کیا تھا دونوں کی شادی وہیں ایس ایس پی آفس میں کروادی گئی ۔ (علامتی تصویر)

یہ واقعہ بلند شہر میں پیش آیا ، جہاں ایس ایس پی کا دفتر ہی شادی کا منڈپ بن گیا ۔ بلند شہر کے سیانی کی رہنے والی کاجل اپنے سپاہی عاشق گورو کی بے وفائی کی شکایت لے کر پیر کو ایس ایس پی بلند شہر سنتوش کمار سنگھ کے پاس پہنچی تھی ۔ (علامتی تصویر)

ایس ایس پی نے گرل فرینڈ کی شکایت سن کر عاشق کو جیل بھیجنے کا ڈر دکھایا تو عاشق جیل سے بچنے کیلئے شادی کیلئے رضامند ہوگیا ۔ پھر کیا تھا ، دفتر میں ہی ایس ایس پی نے جے مالا اور میٹھائی منگوائی اور دونوں کی شادی کروادی ۔ (علامتی تصویر)

اس کے ساتھ ہی دلہے اور دولہن کو کورٹ میرج کیلئے پولیس نے وکیل کو سونپ دیا ۔ تاکہ اس شادی کو قانونی جامہ پہنایا جاسکے ۔ باقاعدہ پولیس اور فریادیوں نے دلہا اور دولہن کو پولیس آفس سے آشیرواد دے کر رخصت کیا ۔ (علامتی تصویر)

کاجل کا تقریبا تین سال سے گورو کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا ۔ کاجل کا الزام ہے کہ گورو شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتا رہا تھا ۔ (علامتی تصویر)

اس درمیان گورو کی نوکری یوپی پولیس میں لگ گئی اور اس نے کاجل کے فون اٹھانے بند کردئے ۔ اس سے ناراض ہوکر کاجل اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایس ایس پی دفتر پہنچی اور ایس ایس پی سے شکایت کردی ۔ (علامتی تصویر)

جیسے ہی اس کی خبر گورو تک پہنچی وہ بھی صفائی پیش کرنے کیلئے ایس ایس پی دفتر پہنچ گیا ۔ ایس ایس پی نے دونوں کو سمجھایا اور دونوں کو خاتون سیل بھیج دیا ، جہاں دونوں کی شادی کروائی گئی ۔ (علامتی تصویر)

انچارج خاتون سیل اوم لتا یادو کے مطابق جے مالا کی رسم کو پورا کرادیا گیا ہے ۔ شادی کو قانونی شکل دینے کیلئے کورٹ میرج کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ فی الحال جے مالا کی رسم پوری کرکے دونوں کو رخصت کردیا گیا ہے ۔ (علامتی تصویر)