بہار کے ارریہ میں بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں لوہے کا کافی پرانا پل اچانک سے بکرا ندی میں سما گیا۔ اس دوران پل کے گرنے سے ایک ٹریکٹر اور مسافروں سے بھرا ایک آٹو ندی میں جا گرا۔ واقعہ ارریہ کے جوکی ہاٹ ڈویژن کے اداگھاٹ کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، انگریزوں کے زمانے سے بنا لوہے کا پل اس وقت ندی میں سما گیا جب پل سے ہو کر ٹریکٹر اور آٹو جا رہا تھا۔