یونین پبلک سروس کمیشن نے یوپی ایس سی ایگزام 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ آئی آئی ٹی بامبے سے بی ٹیک سے گریجویٹ کنشک کٹاریا نے ٹاپ کیا ہے ۔ کٹاریا ایس سی زمرہ کے ہیں اور جے پور کے رہنے والے ہیں ۔ وہیں سشٹی جینت دیشمکھ خواتین امیدواروں میں ٹاپ پر رہیں جبکہ مشترکہ فہرست میں وہ پانچویں نمبر پر ہیں ۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ ٹاپ 10 کامیاب امیدواروں میں ایک مسلم امیدوار بھی ہیں ۔ جنید احمد نے تیسری رینک حاصل کی ہے ۔