جب بارات نہ آئے تو والدین پر کیا گزرتی ہوتی، آپ اس کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے ہیں۔ اترپردیش کے سونبھدر میں لڑکی کی سوتیلی ماں نے جو کیا اس کو جان کر ہرکوئی حیران ہے ۔ ایک لڑکی دلہن بنی اور ایک والد نے بڑے ارمانوں کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی کی تیاری کی، مگر جب سچائی ان کے سامنے آئی تو ان کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی ۔ علامتی تصویر ۔
سونبھدر کے بیج پور تھانہ علاقہ میں لڑکی کی سوتیلی ماں نے لڑکے سے انسٹاگرام پر بات کرتی تھی ۔ لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کی ماں مجھ پر شادی کیلئے راضی ہونے کا دباو بناو تھیں ۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ زبردستی ہی میرے ہاں کئے بغیر ہی شادی کی تاریخ طے کرلی گئی اور منڈپ بھی سجا لیا گیا ۔ اس میں میری کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔