உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PHOTOS: لکھنو کے بڑا امام باڑہ میں بھول بھلیاں کا گنبد اچانک گرا، گائیڈ زخمی، دیکھئے تصاویر

    Part of Bada Imambara Collapsed: تیز ہوا کے ساتھ ہوئی بارش میں پیر کو لکھنو کے تاریخی آصفی بڑے امام باڑے میں بھول بھلیاں کے اوپر کا گنبد گر گیا ۔ لکھنو میں بڑے امام باڑے میں بھول بھلیاں کے بالائی حصے میں چھجے کا ٹکڑا اچانک ڈھہہ گیا ۔ گنبد کے ملبے کی زد میں آنے سے امام باڑے کا ایک گائیڈ مشیر زخمی ہوگیا ، جس کو ابتدائی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے ۔