PHOTOS: غازی آباد کی ایس ڈی ایم پر آوارہ کتوں نے کیا حملہ، اسپتال میں ہونا پڑگیا بھرتی
Dogs bitten Ghaziabad SDM: غازی آباد کی ایس ڈی ایم گنجا سنگھ نوئیڈا کے سیکٹر 137 پارس ٹیارا میں چہل قدمی کر رہی تھیں، اسی دوران آوارہ کتوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ آوارہ کتوں کے حملے میں ایس ڈی ایم گنجا سنگھ زخمی ہو گئیں ۔
جب ڈاگ کیچر ٹیم کتوں کو پکڑنے جائے جائے واقعہ پر پہنچی تو سوسائٹی میں کتوں سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور آوارہ کتوں کو وہاں سے لے جانے کے خلاف احتجاج کرنے لگے ۔
6/ 2
غازی آباد کی ایس ڈی ایم گنجا سنگھ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیکٹر 137 میں واقع پارس ٹیارا میں رہتی ہیں۔ جیسے ہی کتوں نے حملہ کیا تو وہاں موجود لوگوں نے گنجا کو بچانے کی کوشش کی، لیکن تب تک کتوں نے انہیں کاٹ لیا تھا ۔
6/ 3
بتادیں کہ پارس ٹیارا سوسائٹی میں آوارہ کتوں کی دہشت کا کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے ۔ تقریبا سات دنوں پہلے اسی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہنے والی ٹینا پر بھی کتوں نے جان لیوا حملہ کیا تھا، جس میں وہ سنگین طور پر زخمی ہوگئی تھیں ۔
6/ 4
آوارہ کتوں کے اس حملے سے ان کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ دو دنوں پہلی ہی ٹینا کا آپریشن ہوا ، جس میں تقریبا سوا لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔ ان کے ہاتھ کی ہڈی بری طرح سے ٹوٹ گئی تھی ۔
6/ 5
ٹینا نے بتایا کہ پارس ٹیارا ہاوسنگ سوسائٹی میں تقریبا تیس آوارہ کتے ہیں ، جنہیں لوگ کھانا کھلاتے ہیں ۔ اسی وجہ سے یہ سارے کتے سوسائٹی میں منڈلاتے رہتے ہیں ۔
6/ 6
اس سے پہلے بھی کتے حملہ کرکے کئی لوگوں کو زخمی کرچکے ہیں ۔ ٹینا نے مزید کہا کہ کتوں سے پیار کرنے والوں سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ اگر اتھاریٹی اور انتظامیہ ان کے خلاف کوئی کارروائی کرے تو اس میں خلل نہ ڈالیں ۔