امت شاہ نے کہا- ایسا روڈ شو زندگی میں نہیں دیکھا، تصاویر میں دیکھیں بھاری ہجوم کی جھلک
Amit Shah West Bengal Rally: مغربی بنگال میں وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ روڈ شو میں لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھ کر امت شاہ نے کہا، ’میں نے کئی روڈ شو کئے ہیں اور دیکھے ہیں، لیکن ایسا روڈ شو زندگی میں نہیں دیکھا’۔ انہوں نے کہا کہ یہ روڈ شو وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں بنگال کے لوگوں کے پیار اور اعتماد کو دکھاتا ہے۔ بنگال کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔

مغربی بنگال دورے کے دوسرے دن امت شاہ بیر بھوم ضلع میں روڈ شو کر رہے ہیں۔ امت شاہ کا روڈ شو بیر بھوم ضلع میں ہنومان مندر اسٹیڈیم روڈ سے بولپور سرکل تک ہو رہا ہے۔

امت شاہ کے روڈ شو میں ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ دکھائی دی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے امت شاہ کے روڈ شو کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ تصویروں میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ امت شاہ کے چاروں طرف لوگوں کا ہجوم امنڈ پڑا ہے۔

امت شاہ کے روڈ شو کے دوران وندے ماترم کی دھن میں بجائی گئی۔ روڈ شو کے دوران کچھ لوگوں نے ’جے شری رام’ کے نعرے بھی لگائے۔ امت شاہ کے روڈ شو کو خاص بنانے کے لئے ایک گاڑی کے اوپر رتھ بنایا گیا ہے، جس پر وہ سوار ہیں۔ ان کے ساتھ کیلاش وجے ورگیہ بھی ہیں۔

روڈ شو نکالنے سے پہلے امت شاہ نے شانتی نکیتن میں گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس کے بعد انہوں نے وشو بھارتی یونیورسٹی کے سنگیت بھون میں لوک رقص کا لطف اٹھایا۔ امت شاہ نے بیر بھوم میں باول گایک باسو دیو کے گھر پر لنچ بھی کیا۔

ایک دن پہلے انہوں نے مودنا پور میں ممتا بنرجی حکومت کے خلاف ہنکار بھرتے ہوئے بنگلہ کے بڑے لیڈروں کو بی جے پی میں شامل کرایا۔