آج کے مسابقتی دور میں طالبات کسی سے پیچھے نہ رہیں، اس مقصد کے تحت رحمانی تھرٹی اکسیلنس نے اورنگ آباد میں طالبات کے لیے الگ سے کوچنگ سینٹرشروع کی ہے۔ اس سینٹر میں ملک کے مختلف شہروں کی 20 سے زائد طالبات اپنےخوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پوری تندہی سے کوشش کرہی ہیں۔