بلڈھانہ : قربانی کیلئے ایک تندرست اور صحت مند جانور کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بقر عید کے موقع پر خوبصورت اور صحت مند بکرے کے لئے لوگ اچھے دام دینے کے لئے تیار رہتے ہیں ۔ مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ایک ٹائیگر نام کا بکرا ان دنوں موضوع بحث بنا ہوا ہے اور دور دور سے لوگ اس بکرے کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں ۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر ایسا کیا ہے اس بکرے میں ۔ تو آئیے آپ کی الجھن دور کر دیتے ہیں ۔ (تصویر اور رپورٹ : وسیم انصاری)