ہند ۔ پاک سرحد پر بی ایس ایف کو ملی بڑی کامیابی ، تین اے کے 47 اور 6 میگزین برآمد
مقامی پولیس اور بی ایس ایف کی ٹیم آگے کی تفتیش کے دوران اتنے بڑے ہتھیاروں کے ذخیرہ کی وجہ تلاش کررہی ہے ۔

فیروز پور : پاکستان ، ہندوستان کے خلاف مسلسل سازش رچ رہا ہے ، ہندوستان میں دہشت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے اور ملک کو دہلانے کی ناپاک کوشش کررہا ہے ۔ لیکن سرحد پر تعینات ہمارے جوان اس کی ہر گندی حرکت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں ۔ (Photo: News18)

دراصل فیروز پور میں ہند ۔ پاک سرحد پر بی ایس ایف کے ہاتھ ایک بڑی کامیابی لگی ہے ۔ (Photo: News18)

بی ایس ایف کے جوانوں نے تین اے کے 47 اور چھ میگزین برآمد کی ہے ۔ وہیں دو ایم 16 رائفل اور اس کی چار میگزین ضبط کی گئی ہے ۔ (Photo: News18)

بی ایس ایف نے ہند ۔ پاک کے سرحدی علاقہ ابوہر میں یہ کارروائی کی ، جو کہ پنجاب کے فیروز پور میں آتا ہے ۔ اتنے بڑے ہتھیاروں کے ذخیرہ کو ضبط کرنے کے بعد مقامی پولیس کو بھی بی ایس ایف نے اطلاع دیدی ہے ۔ (Photo: News18)

اب بی ایس ایف اور پولیس یہ جاننے کی کوشش میں ہے کہ یہ ہتھیار یہاں کس نے پہنچائے اور ان کو یہاں پر لانے کا مقصد کیا تھا ۔ آخر یہ سازش کس نے رچی اور اس کے پیچھے کا مقصد کیا ہے ۔ (Photo: News18)

مقامی پولیس اور بی ایس ایف کی ٹیم آگے کی تفتیش کے دوران اتنے بڑے ہتھیاروں کے ذخیرہ کی وجہ تلاش کررہی ہے ۔ (Photo: News18)