مرکزی حج کمیٹی، ممبئی کے ذریعہ مسلم طلبہ و طالبات کو یو پی ایس سی امتحان کی مفت ٹریننگ
یو پی ایس سی امتحان میں مسلم طلبہ و طالبات کی کامیابی کے فیصد کو بڑھانے کے لئے مرکزی حج کمیٹی، ممبئی مسلم طلبہ و طالبات کو مقابلہ جاتی امتحان کی مفت تربیت فراہم کرتی ہے۔

یو پی ایس سی امتحان میں مسلم طلبہ و طالبات کی کامیابی کے فیصد کو بڑھانے کے لئے مرکزی حج کمیٹی، ممبئی مسلم طلبہ و طالبات کو مقابلہ جاتی امتحان کی مفت تربیت فراہم کرتی ہے۔

حج کمیٹی نے سال17۔ 2016 میں ٓائی اے ایس امتحان کیلئے مفت تربیت فراہم کرنے کیلئے اہلیتی امتحان کا اعلان کیا ہے۔ اہلیتی امتحان کیلئے درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 مئی مقررکی گئی ہے۔

یو پی ایس سی امتحان میں مسلم طلبہ و طالبات کی کامیابی کا فیصد دو سے تین فیصد کے درمیان ہی ہوتا ہے۔

اعلی سطحی امتحانات میں مسلمانوں کی کامیابی کے فیصد کو بڑھانے کیلئے حج کمیٹی 2011 سے یو پی ایس سی امتحان کیلئے مفت میں تربیت فراہم کررہی ہے۔ ابھی تک دو مسلمان سلمان تاج پاٹل اور انصاری شکیل محمو د مرکزی حج کمیٹی کی تربیت کے ذریعے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام ہونے والی ٹریننگ کےلئے50 نشستیں ہیں۔ آئی ایس ایس اینڈ الائیڈ سروسیز کوچنگ کے لئے تحریری اہلیتی امتحان 28 مئی کوممبئی ۔ سری نگر ۔ پٹنہ ۔ بنگلور ۔ دہلی اور حیدرٓباد میں منعقد کیا جائیگا۔ 10 مئی درخواست فارم جمع کرنے کی ٓاخری تاریخ ہے۔

مرکزی حج کمیٹی ممبئی کے حج ہاؤس میں خواہش مند مسلم طلبہ وطالبات کومقابلہ جاتی امتحان کی مفت تربیت کے ساتھ رہائش اورتمام لوازمات بھی مفت میں فراہم کی جاتی ہیں۔ طلبہ وطالبات سے صرف طعام کی فیس لی جاتی ہے۔