چھتیس گڑھ کے درگ ضلع کی سڑکوں پر ان دنوں انہیں باتوں کو دوہراتے ہوئے ایک 71 سالہ سن رسیدہ شخص اپنی بیوی کو پیٹھ پر اٹھائے اس کے علاج کیلئے پیسے جمع کررہا ہے ۔ بھکاری کی طرح نظر آنے والا یہ شخص دراصل مزدور ہے ۔ لیکن اس کو لاچاری ہی کہا جائے گا کہ پیسے ہونے کے باوجود یہ شخص بھیک مانگنے پر مجبور ہے ۔
دراصل اس کی اہلیہ ساکو دیوی کو پیروں کی بیماری ہے ، جس کی وجہ سے وہ چل نہیں سکتیں ۔ علاج کیلئے پیسے نہیں ہیں اور کوئی فریاد سننے والا نہیں ہے ۔ لہذا رام پرویش بھیک مانگ کر پیسے جمع کررہا ہے ۔ رام پرویش نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا میں تقریبا 28 سالوں تک اپنی خدمات دیں ۔ کچھ وقت پہلے تک یہ درگ میں کام کررہا تھا ۔