متاثرہ پنڈھر پور کی رہنے والی ہے۔ وہ لاک ڈاؤن میں نوکری کھونے کے بعد نئی نوکری کی تلاش میں تھی ، جب اسے وہاٹس ایپ پر سرکاری اسپتال میں کلینر کی آسامی کے بارے میں معلومات ملی۔ اس میسیج میں نمبر بھی دیا گیا تھا۔ فون کرنے پر اسے 17،000 روپے ماہانہ تنخواہ پر نوکری کا وعدہ کیا گیا تھا اور اسے پنویل میں ملنے کا پتہ دیا گیا۔