صدر پولیس اسٹیشن کے افسر ہریندر سنگھ نے بتایا کہ اس سلسلے مطابق اس کی ماں اس کے والد کی دوسری بیوی ہے۔ اس کے سوتیلے بہن بھائی اس کے والد کے گھر آتے جاتے تھے۔ سوتیلے بھائی نے عید سے ایک ماہ قبل اس کے ساتھ زیادتی کی اور اس کے بارے میں کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دی۔ متاثرہ لڑکی شرمندگی اور خوف سے خاموش ہوگئی۔
ایک ماہ بعد متاثرہ کو معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہو گئی ہے۔ اس پر اس نے ماں کو اس کی اطلاع دی۔ یہ سن کر متاثرہ کی والدہ چونک گئی۔ متاثرہ کی ماں نے اپنے سوتیلے بیٹے کے گھر والوں سے اس بارے میں بات کی۔ اس پر ملزم کے رشتہ داروں نے مل کر ماں کے ساتھ مار پیٹ کی اور بعد میں متاثرہ کو نرسنگ ہوم میں لے جانے کے بعد زبردستی اسقاط حمل کرادیا۔ اس کے بعد گھر والوں نے ملزم کو بھگا دیا۔