مسلم ریزرویشن کا مطالبہ تیز ، بی جے پی کی ریاستی حکومت کی شدید تنقید
مسلم ریزرویشن کی تحریک مہاراشٹر میں دن بہ دن زورپکڑتی جارہی ہے ۔ اس تحریک سے لوگوں کو جوڑنے کیلئے ریاست کے مختلف اضلاع میں پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
مسلم ریزرویشن کی تحریک مہاراشٹر میں دن بہ دن زورپکڑتی جارہی ہے ۔ اس تحریک سے لوگوں کو جوڑنے کیلئے ریاست کے مختلف اضلاع میں پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
8/ 2
اسی سلسلہ میں ناندیڑ کے دیگلور میں مسلم ریزرویشن کے عنوان پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
8/ 3
کانفرنس میں علماء و دانشوروں نے اپنی تقریروں کے ذریعہ مسلم ریزرویشن کی اہمیت اور اس کو حاصل کرنے کے لئے چلائی جارہی مہم کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی ۔
8/ 4
کانفرنس میں شریک علماء و دانشوروں نے مہاراشٹر کی بی جے پی حکومت پر مسلمانوں کا پانچ فیصد ریزرویشن چھیننے کا الزام لگایا اور ریزرویشن کی بحالی کے لئے حکومت کو دو ماہ کی مہلت دی گئی ۔ بصورت دیگر اس ریاست میں جیل بھرو تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ۔
8/ 5
کانفرنس میں مسلم ریزرویشن کے علاوہ یکساں سول کوڈ کے مسئلہ پر بھی بیباک انداز میں اپنا موقف ظاہر کیا گیا ۔
8/ 6
مالیگاؤں کے رکن اسمبلی شیخ عاصف نے کہا کہ ہندوستان کا مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے ، لیکن شریعت میں مداخلت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔
8/ 7
خیال رہے کہ مسلم ریزرویشن کے عنوان سے چلائی جارہی اس تحریک کو مکمل طورپر غیر سیاسی انداز میں چلایا جارہاہے ۔
8/ 8
اس کو موثر بنانے کیلئے مسلم سماج کی مختلف ملی و سماجی تنظیموں کے علاوہ کئی مسلم سماج کی بھی مدد و رہنمائی حاصل کی جارہی ہے ۔ خاص طورپر دلت اور مراٹھا سماج کے لوگوں کو بھی اس تحریک کا ہم خیال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔