ممبئی میں گزشتہ دوروز سے جاری مسلسل بارش نے سنگین صورت حال اختیار کرلی ہے اور یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ممبئی میں امسال کے مانسون کی سب سے بھاری بارش ہے جبکہ 25جولائی 2005کو ہونے والی طوفانی بارش کے بعد ہونے والی بھاری بارش ہے جس کی وجہ سے ممبئی شہر ڈوب چکا ہے اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ آمدورفت کے سبھی ذرائع بند ہوچکے ہیں۔