اکثر آپ نے قبرستان میں کسی کو دفن کرتے یا سر جھکاتے دیکھا ہوگا، لیکن آپ نے کبھی ان قبروں کے بیچ میں بیٹھ کر چائے پیتے ہوئے دیکھاہے ۔ اگر نہیں تو دیکھنے کے لئے احمدآباد کے لکی ریسٹورنٹ جانا پڑے گا ، جہاں اس ریسٹورنٹ کی ایک منفرد تاریخ ہےوہیں 68 سالوں کے بعد بھی اس ریسٹورنٹ کی چائے اور مسکہ بند کا ذائقہ بالکل بھی نہیں بدلا ہے ۔
احمد آباد شہر کےبالکل بيچومیں موجود اس ریسٹورنٹ کی شروعات محمد بھائی کریلین نے کی تھی، لیکن آج اس ریسٹورنٹ کے مالک كرشنن کھٹی ہیں، جن کا ماننا ہے کہ اس ریسٹورنٹ میں موجود بزرگوں کی قبروں کی وجہ سے ہی ان کے ریسٹورنٹ کو اتنی شہرت ملی ہے۔ چائے کے لئے شروع ہونے والی اس ریسٹورنٹ میں اب آپ کو ہر طرح کا کھانا مل جائے گا ۔