گجرات کو بھلے ہی پورے ہندوستان کے وکاس کا ماڈل بتایا جا رہا ہو، لیکن وکاس کا آئینہ دکھانے والے گجرات کے ایک گاؤں کی کہانی ایسی ہے ، جہاں گندا پانی لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے ۔ ایک طرف جہاں گرمی میں لوگوں کو پینے کے پانی کے لئے پریشان ہونا پڑتا ہے، وہیں اس گاؤں میں رہنے والوں کو گندے پانی کے مصیبت سے دو چار ہونا پڑتا ہے ۔