اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ائر پورٹ سے گجرات کے عازمین حج کے پہلے دستہ کوروانہ کیا۔ اس موقع پر مسٹر نقوی نے کہا کہ ہر مسلم کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم سے کم ایک بار سفر حج پر جائے۔ مسٹر نقوی نے تمنا کی کہ اس بار کے فریضہ حج کی ادائیگی سے ہمارے ملک اور پوری دنیا میں امن وخوشحالی اور ہم آہنگی کے پیغام کو تقویت ملے۔