لاتور : لوگ ترس رہے ہیں بوند بوند کو ، نتیا جی کے لئے بہا دیا گیا 10 ہزار لیٹر پانی
مراٹھواڑا میں خشک سالی کی وجہ سے ایک طرف ٹرین کے ذریعے پانی پہنچایا جا رہا ہے ، تو دوسری طرف حالات کا جائزہ لینے گئے وزیر کے ہیلی کاپٹر کو اتارنے میں ہی 10 ہزار لیٹر پانی بہا دیا گیا ۔
مراٹھواڑا میں خشک سالی کی وجہ سے ایک طرف ٹرین کے ذریعے پانی پہنچایا جا رہا ہے ، تو دوسری طرف حالات کا جائزہ لینے گئے وزیر کے ہیلی کاپٹر کو اتارنے میں ہی 10 ہزار لیٹر پانی بہا دیا گیا ۔
6/ 2
مہاراشٹر کی ریوینو کے وزیر ایکناتھ كھڑسے آج مراٹھواڑا میں خشک سالی کی صورت حال کا جائزہ لینے پہنچے ، اس کے بعد انہیں اوسا تعلقہ کے بیل کنڈ جانا تھا ۔
6/ 3
یہاں سے لاتور ایئر پورٹ 45 کلومیٹر دور ہے ۔
6/ 4
وزیر موصوف کو گرمی میں یہ فاصلہ کار سے طے نہ کرنا پڑے ، اس کے لئے گاؤں میں ہی ہیلی پیڈ بنایا گیا ۔ خاص بات یہ ہے کہ پانی کے لئے ترس رہے گاؤں میں وزیر موصوف کے ہیلی پیڈ کے لئے 10 ہزار لیٹر پانی بہا دیا گیا ۔
6/ 5
اپوزیشن کی تنقید کے بعد وزیر موصوف کا کہنا ہے کہ یہ فضول الزام ۔
6/ 6
اس وقت جبکہ آئی پی ایل کے میچ بھی مہاراشٹر سے باہر شفٹ کئے جا رہے ہیں ، تاکہ پانی کی بربادی نہ ہو، محض ہیلی پیڈ کے لئے اتنا پانی خرچ کرنا سوالات کے گھیرے میں ہے ۔