உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوہر۔ساس  اورسسر کی کورونا سے موت کے بعد خاتون نے بیٹے کے ساتھ مل کر اٹھایا خوفناک قدم

    ریشما نے لکھا ہے کہ جنازے میں جانے کی اتنی ہمت نہیں بچی تھی اور اسی دن یعنی 30 مئی کو فیس بک پر ایک پوسٹ لکھی تھی جس میں اس نے اپنا درد بیان کیا تھا۔10 اپریل کو ریشما عمارت میں کرائے کے مکان پر رہنے آئی تھی۔ اس دوران وہ اپنے شوہر کی موت اور ان کے جنازے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے کافی رنجیدہ تھی۔ دریں اثنا ، وہ بھی پڑوسی کی طرف سے بار بار کی جانے والی شکایات سے بہت پریشان ہو گئی تھی۔