راجستھان کی راجدھانی جے پور میں خصوصی عدالت نے سیریل بم دھماکہ معاملے میں آج چار ملزموں کو قصور وار قرار دیا جبکہ ایک ملزم کو بری کر دیا ۔ بتادیں کہ 13 مئی 2008 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 71 لوگوں کی موت اور 185 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس بم دھماکے میں پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کیا تھا۔