معاشی طورپر غریب لوگوں کو عام طورپر کاروبار کے لئے قرض لینا پڑتا ہے اور قرض کی بروقت ادائیگی نہیں ہونے سے اصل رقم کے علاوہ سود در سود کے تحت اضافی رقم دینے پر مجبور ہونا پڑتا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات پیش آتی ہیں ۔
10/ 2
اس مسئلہ کے حل کے لئے سماج میں کئی ادارے کام کررہے ہیں ۔ ایسا ہی ایک ادارہ جن سیوا کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی کے نام سے قائم کیا گیا ہے ۔
10/ 3
اسلامی تعلیمات میں غیر سودی بینکنگ کے قیام کو کافی اہمیت دی گئی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف مقامات پرغیر سودی ادارے قائم ہونے لگے ہیں ۔
10/ 4
جن سیوا کریڈٹ سوسائٹی نے ناندیڑ میں مائیکرو فائنانس کے تحت ایک اسکیم شروع کی ہے۔
10/ 5
اس اسکیم کے تحت غریب خواتین کو مختلف کاروبار کے ذریعہ خود کفیل بنانے کے لئے غیر سودی قرض دئے جا رہے ہیں ۔
10/ 6
پروگرام میں شریک خواتین میں بیشتر خواتین ایسی ہیں، جنہیں اپنی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے سودی قرض لے کر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
10/ 7
تاہم جن سیوا نے اس سودی نظام کا متبادل پیش کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔
10/ 8
جن سیوا سوسائٹی کے ذریعہ قرض حاصل ہونے پر خواتین نے راحت کی سانس لی اور اس ادارے کے قیام کو ایک مثبت پہل بتایا ہے ۔
10/ 9
جن سیوا سوسائٹی سے وابستہ ہوکر لوگوں کو کاروباری مشکلات کو حل کرنے میں بڑی مدد مل رہی ہے ۔
10/ 10
اس ادارے میں غیر سودی قرض کے علاوہ بینکنگ کے تحت پیسے جمع کرنے کی بھی سہولت ہے ۔ ادارے کے ذمہ دران کا عزم ہے کہ وہ مسلم معاشرہ کو سود کی لعنت سے نکال کر ایک صحت مند معاشی نظام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ۔