اورنگ آباد میں فرقہ وارانہ فساد پھوٹ پڑا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس فائرنگ اور آتش زنی میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ پتھراو اور لاٹھی چارج میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں ایک اسٹنٹ پولیس کمشنر سمیت ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار شامل ہیں ۔