ممبئی (Mumbai) میں موسلا دھار بارش (Heavy Rain Fall) کے چلتے جگہ۔جگہ پانی بھر گیا۔ سڑکیں تالاب کی مانند ہوگئیں اور لوگوں کی گاڑیاں گھنٹوں پھنسی رہیں۔ صرف یہی نہیں کئی مواقع پر پولیس نے بارش میں پھنسے لوگوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے باہر نکالا اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔ ممبئی میں موسلا دھار بارش (Mumbai Rain) نے ٹرینوں کے آمد و رفت کو بھی متاثر کیا۔
ریلوے نے کہا کہ شدید بارش اور پانی کے بھراؤ کی وجہ سے 02110 من ماڈ۔ممبئی اسپیشل 02109 ممبئی-من ماڈ اسپیشل 23 رد رہے گی۔ اس کے ساتھ ، 05645 ایل ٹی ٹی۔گوہاٹی اسپیشل 1300 بجے ، 01301 سی ایس ایم ٹی-کے ایس آر بنگلور 12.30 بجے اسپیشل ، 02534 سی ایس ایم ٹی-لکھنؤ اسپیشل کو 12.40 بجے دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے۔
سنٹرل ریلوے نے کہا ہے کہ سائن۔کرلا ، چونا بھٹی۔کرلا اور مسجد میں مسلسل بارش اور پانی کے بھرنے کے باعث سینٹرل ریلوے پر سی ایس ایم ٹی CSMT تھانہ / سی ایس ایم ٹیCSMT۔ واشی کے درمیان خدمات معطل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شٹل سیوا تھانہ۔کلیان اور اس سے آگے واشی اور پنول کے درمیان چل رہی ہے۔ لمبی دوری کی اسپیشل ٹرینوں کو شیڈول کیا جارہا ہے۔