ممبئی : کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات نے میڈیکل سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ اسپتالوں میں بیڈ دستیاب نہیں ہیں ۔ آکسیجن کی کمی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے ۔ ایسے افرا تفری کے معاملج میں اگر کسی مریض کو مفت میں سلنڈر مل جاتا ہے اور وہ بھی ضرورت کے مطابق تو پھر اس کی زندگی میں اس سے بہتر اور کیا چیزہوسکتی ہے ۔ (تصویر اور رپورٹ : وسیم انصاری)
ممبئی کے شاہنواز شیخ اب آکسیجن انسان بن گئے ہیں ۔ لوگ انہیں آکسیجن انسان کے نام سے جانتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ سال جب کورونا کی وبا ممبئی میں تباہی مچا رہی تھی ۔ اسپتالوں کا برا حال تھا ۔ اسی دوران ان کے ایک دوست کی بہن آکسیجن کے بغیر آٹو رکشا میں انتقال کر گئی تھی ۔ اگر اسے بروقت آکسیجن مل جاتا تو اس کی جان بچ سکتی تھی ۔