اورنگ آباد کے باشندوں کو پینے کا پانی وقت پر ملے، اس کیلئے سیاست سے بالاتر ہوکر ایک رابطہ کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ کمیٹی میں تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندے شامل ہیں ۔ کمیٹی کے ذمہ داروں نے پانی کے لیےعوامی تحریک چلانےکا انتباہ دیا ہے ۔ اورنگ آباد مہاراشٹر کا واحد شہر ہے ، جہاں پینے کے پانی کا ٹیکس دیگر شہروں سے دوگنا وصول کیا جاتا ہے ۔