آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کی قیادت میں اورنگ آباد میں بھیڑ کے ذریعہ قتل کے خلاف ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس ریلی میں تقریباً پچاس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور گئو رکشا کے نام پر جاری دہشت گردی کی مذمت کی ۔ اس موقع پر ایم آئی ایم سربراہ نے ملک کو توڑنے والی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی اتحاد پر زور دیا اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کی ۔
ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے امرناتھ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے یاتریوں کے تعلق سے اظہار یگانگت کیا۔ ساتھ ہی گئو رکشا کے نام پر قتل کرنے والوں کو بھی دہشت گرد قرار دیا اور حکومت کو یہ انتباہ بھی دیا کہ گئو رکشا کے نام پر قتل کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو مسلمان زیادہ دنوں تک خاموش نہیں رہیں گے ۔