ممبئی: ممبئی شہر کے مضافاتی علاقے بوریولی میں واقع اتسو نامی بار پر دیر رات محکمہ انفورسمنٹ نے چھاپہ مار کر 44 بار ڈانسر لڑکیوں کے ساتھ بار میں موجود 20 سے زائد کوثعدو کو گرفتار کیا مذکورہ چھاپہ ماری محکمہ انفورسمنٹ کے ڈی سی پی راجو بھجبل کی قیادت میں عمل میں آئی۔
(رپورٹ اور تصاویر: وسیم انصاری)۔
واضح رہے کہ مذکورہ بار پر چھاپہ مارنے والے ڈی سی پی راجو بھجبل وہی افسر ہیں جن پر ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ وزیر داخلہ کے حکم پر بیئر بار، پب و ہوٹل پر کارروائی کر 3 لاکھ روپے ہر ماہ وصول کرنے کے لئے کہا گیا تھا یعنی کے پورے ممبئی شہر سے تقریباً 100 کروڑ روپے ہر ماہ جمع کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔