وزیر مملکت برائے اقلیتی امور(آزادانہ چارج) مسٹر مختار عباس نقوی نے آج کہا ہے کہ اقلیتی وزارت اور حج کمیٹی آف انڈیا نے آئندہ حج کی تیاریاں بہت پہلے سے شروع کر دی ہیں ، تاکہ حاجیوں کو سفر حج کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ (تصاویر مختار عباس نقوی کے ٹویٹر ہینڈل سے لی گئی ہیں)۔
مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے نوتعمیرشدہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر مہاراشٹر کے اقلیتی بہبود کے وزیر مسٹر ونود تاوڑے، ممبئی جنوبی لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ مسٹر اروند ساونت، مہاراشٹر کے اقلیتی بہبود وزیر مملکت مسٹر دلیپ کامبلے، حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او عطاالرحمن، مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج ابراہیم غلام نبی شیخ بھی موجود تھے۔