خشک سالی سے پریشان حال لوگوں کی پیاس بجھانے میں مصروف ہے یہ مسلم تاجر
خشک سالی کے حالات کا فائدہ اٹھاکر جہاں کچھ لوگ پانی کو تجارت کا ذریعہ بنارہے ہیں اور موٹی موٹی رقمیں کمارہے ہیں ، وہیں ناندیڑ کے ایک مسلم تاجر نے دریا دلی کا ثبوت دیتے ہوئے ہزاروں لوگوں کی پیاس بجھانے کا مفت بندوبست کیا ہے ۔
خشک سالی کے حالات کا فائدہ اٹھاکر جہاں کچھ لوگ پانی کو تجارت کا ذریعہ بنارہے ہیں اور موٹی موٹی رقمیں کمارہے ہیں ، وہیں ناندیڑ کے ایک مسلم تاجر نے دریا دلی کا ثبوت دیتے ہوئے ہزاروں لوگوں کی پیاس بجھانے کا مفت بندوبست کیا ہے ۔
8/ 2
صبح سے لے کر شام تک پانی پلانے کا یہ کام بلا تفریق مذہب و ملت سب کے لئے کیا جارہاہے ۔ محمد سلیم سوداگر نامی تاجر نے اس کام کیلئے اپنی دکان کے پانچ ملازمین کو بھی فارغ کردیا ہے ۔
8/ 3
اپنی اس خدمت کے ذریعہ پانی کی تجارت کرنے والوں کو سلیم سوداگر یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پانی خدا کی ایک عظیم نعمت ہے ۔اس نعمت کو نعمت ہی رہنے دیا جائے ، تجارت کا ذریعہ نہ بنایا جائے ۔
8/ 4
ناندیڑ کے مصروف ترین اور قدیم مونڈھا نامی علاقہ میں شہر کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے ۔ یہاں دیہی وشہری مقامات سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ خریداری کےلیے آتے ہیں ۔
8/ 5
لوگوں کے لیے پینے کے پانی کا کوئی انتظام نہیں تھا ، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ایسے میں محمد سلیم سوداگر نے مفت پینے کا پانی کا انتظام کیا ہے ۔
8/ 6
سلیم سوداگر نے شروع میں دس بیس ڈبوں سے یہ کام شروع کیا ، لیکن لوگوں کی بڑھتی ضرورت کی وجہ سے آج صورتحال یہ ہے کہ روزانہ پانچ سو ڈبے ٹھنڈہ اور فلٹر کیا ہوا پانی پلایا جا رہا ہے ۔
8/ 7
پانی پینے کے لئے لوگ جوق در جوق آرہے ہیں ۔
8/ 8
روزانہ ہزاروں افراد کو اس آبی سبیل سے فائدہ ہورہا ہے ۔