اورنگ آباد کے تاج کہلانے والے بی بی کے مقبرے میں واقع دو مساجد کو آباد کرنے کے مطالبہ میں شدت آتی جارہی ہے ۔ پہلے پرنس یعقوب حبیب طوسی نےاس معاملہ کو اٹھایا ، تو اب اورنگ آباد کی سماجی تنظیمیں بھی اس ماملہ پر اٹھ کھڑی ہوئی ہیں ۔ اس سلسلے میں نوجوانوں کے ایک وفد نے محکمہ آثار قدیمہ کے سپریٹنڈنٹ کو میمورنڈم پیش کر کے مساجد میں نماز کی ادائیگی کی اجازت کا مطالبہ کیا ۔