உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گھوڑے پر بیٹھ کر خاتون وکیل پہنچی پٹرول پمپ اور کیا ایسا کام، دیکھتے رہ گئے لوگ

    ہیما نے اس احتجاج کے بارے میں کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج اس طرح گھوڑے پر بیٹھ کر مہاراشٹرا میں اچھے دن لائے ہیں۔ اب مرکزی حکومت کو بھی گھوڑے پر بیٹھنا پڑے گا تب ہی اچھے دن آئیں گے۔ ہیما نے کہا کہ تیل کی قیمت نے آسمانوں کو چھونا شروع کردیا ہے ، تیل کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ، لیکن مرکزی حکومت اس مسلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ ہیما اس طرح گھوڑے پر بیٹھے ہوئے عدالت کے احاطے میں داخل ہوئی تو لوگ دیکھ کر سب حیران رہ گیے۔