مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع میں ان دنوں زبردست بارش ہورہی ہے ۔ بارش کی وجہ سے خشک سالی سے متاثرہ دیہاتوں میں تیزی سے حالات تبدیل ہورہے ہیں۔ ناندیڑ کے امبے سانگوی میں پانی کی بھاری قلت جھیل چکے لوگ اب اس کے ذخیرے کو لے کر کافی سنجیدہ نظر آ رہے ہیں۔
10/ 2
خشک سالی سے متاثرہ ناندیڑ کا امبے سانگوی گاؤں کے حالات میں تبدیلی کو نمایا طورپر محسوس کیا جاسکتا ہے ۔
10/ 3
ریاستی حکومت کی جانب سے جل یوکت شیور اسکیم کے تحت بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے لئے جو نالے بنوائے گئے تھے ، اب میں بارش کا پانی جمع ہونے لگا ہے ۔
10/ 4
پانی جمع ہونے سے یہاں کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے اورآبی قلت کا مسئلہ کافی حد تک حل ہونے کی امید ہے ۔
10/ 5
اسی طرح سے مراٹھواڑہ کے دیگر گاؤں میں بھی لوگ پانی جمع کر رہے ہیں ۔
10/ 6
سانگوی میں بارش کا پانی جیسے جیسے زمین میں جذب ہورہا ہے ، ویسے ویسے کنوؤں اور بورویل میں پانی کی سطح بھی تیزی سے اونچی ہورہی ہے ۔
10/ 7
چند روز قبل ایک گھڑا پانی کے لئے جہاں کئی کئی گھنٹہ انتظار کرنا پڑتا تھا، اب نہایت آسانی سے پانی تک رسائی ممکن ہورہی ہے ، جس کی وجہ سے گاؤں کی خواتین کو بھی بڑی راحت ملی ہے ۔
10/ 8
خیال رہے کہ پچھلے تین سالوں سے مراٹھواڑہ میں اطمینان بخش بارش نہیں ہوئی ، جس کی وجہ سے اس سال گرما میں حالات کافی سنگین ہوگئے تھے ۔
10/ 9
مراٹھواڑہ کے لاتور عثمان آباد اور بیڑ میں سب سے زیادہ آبی قلت محسوس کی جارہی تھی ۔
10/ 10
خشک سالی کے متاثرہ لوگ بارش کے پانی کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے ۔اب جبکہ بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تو لوگوں کی امیدیں بھی برآتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔