جیسے جیسے عید کا دن قریب آ رہا ہے، مالیگاؤں کی غریب مسلم خواتین کے ہاتھوں کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے اور ان کے گھر میں رنگین ٹوپیوں کا ڈھیر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ا ن کی آنکھوں کی چمک بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ یہاں کی ٹوپیاں نہ صرف مہاراشٹر بلکہ دیگر ریاستوں میں بھی کافی پسند کی جاتی ہیں ۔