عید کا دن جیسے جیسے قریب آرہا ہے ، ویسے ویسے بازاروں میں خریداروں کی بھیڑ بڑھتی جارہی ہے ۔ مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں گلاب پارک مارکیٹ عید بازار کے لئے کافی مشہور ہے ۔یہاں صرف ممبرا کوسہ کے ہی نہیں ،بلکہ کلیان، تھانے، تلوجہ ، پنویل و مضافات کے لوگ بھی خریداری کے لئے آتے ہیں ۔ یہاں مردانہ و زنانہ لباس ، ٹوپیاں اور بچوں کی پسند کے کپڑے معقول داموں میں مل جاتے ہیں ۔