ممبئی میں ٹیپوسلطان کی یادگار سے منسلک نقاب کشائی کو پولیس نے روکا
شیر میسور ٹیپو سلطان کے یوم وفات کے موقع پرممبئی کے اندھیری علاقے میں واقع ٹیپو سلطان روڈ پر ٹیپوسلطان سے منسلک میمورل کی نقاب کشائی کو پولیس اہلکار نے روک دیا۔
شیر میسور ٹیپو سلطان کے یوم وفات کے موقع پرممبئی کے اندھیری علاقے میں واقع ٹیپو سلطان روڈ پر ٹیپوسلطان سے منسلک میمورل کی نقاب کشائی کو پولیس اہلکار نے روک دیا۔ اس کے بعد علاقے کا ماحول کشیدہ ہوگیا ۔
9/ 2
اس کے بعد رات میں ہی مقامی انتظامیہ نے اس یادگار کو اس جگہ سے ہٹا دیا۔
9/ 3
اندھیری گلبرٹ ہل علاقے میں واقع ٹیپو سلطان روڈ پر ٹیپو سلطان سے منسلک میموریل کی نمائش ہونی تھی ۔
9/ 4
لیکن بی جے پی کارکنان کے اعتراض پر پولیس نے رونمائی کو روک دیا۔
9/ 5
واضح رہے کہ حکومت کرناٹک میں وزیر قمرالاسلام ٹیپو سلطان کی یاد میں منعقد جلسہ عام کے بعد یادگار کا افتتاح کرنے والے تھے۔
9/ 6
کانگریس نے پولیس اورانتظامیہ کی اس حرکت پر سخت اعتراض جتایا ہے۔
9/ 7
کانگریس نے پولیس پر فرقہ پرستوں کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
9/ 8
اس سے قبل ٹیپو سلطان کے یوم پیدایش پر جب کرناٹک میں سرکاری سطح پرجشن منایا گیا تھا۔
9/ 9
تب بھی بی جے پی اور شو سینا نے اس مجاہد آزادی کے یادگاری پروگراموں کی زبردست مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔