ممبئی: مضافات کے کاندیولی مشرق سمتا نگر پولیس نے دو شاطر لٹیروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں پر خاتون سے مار پیٹ اور اس کا فون چھیننے کا الزام ہے۔ یہ پورا معاملہ سی سی ٹی میں قید ہو گیا تھا۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار ان ملزمین پر آئی پی سی ایکٹ 394,34 کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ (رپورٹ اور تصاوریر: وسیم انصاری،ممبئی)۔
سمتا نگر کے سینئر پولیس انسپکٹر آنند راؤ ہانکے کے مطابق 19 فروری کو دوپہر 3:30 بجے کے قریب کاندیولی ایسٹ ، دتتانی پارک روڈ ، سمتا نگر اڈانی الیکٹریسٹی کے سامنے روپالی ہری بھاؤ پھنسے ( 35 ) چہل قدمی کر رہی تھی۔ اسی دوران ہونڈا ڈیو اسکوٹی پر سوار دو نوجوان وہاں آئے اور پیچھے بیٹھا نوجوان اسکوٹی سے نیچے اترا اور روپالی کے ہاتھ سے موبائل چھیننے لگا۔ جب اس نے احتجاج کیا تو نوجوان نے روپالی کو زدوکوب کیا اور اسکوٹی پر اس کا موبائل لے کر فرار ہو گیا۔