مہاراشٹرا کے شہرشولاپورمیں ان دنوں قومی اردو کتاب میلہ جاری ہے۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور بزم غالب شولا پور کے اشتراک سے اس کتاب میلےکا انعقاد کیا گیا ہے۔ کتاب میلے کوزبردست پذیرائی مل رہی ہے۔
10/ 2
شولاپور کے ایم اے پانگل اردو اینگلو ہائی اسکول کے وسیع و عریض گرائونڈ پر اس اردو کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا۔
10/ 3
اس کتاب میلے میں 90 سے زائد اسٹالس لگائے گئے ہیں۔
10/ 4
جس میں ملک بھر سے آئے60 پبلشرز نے اپنا ذخیرہ اہل اردو کے روبرو پیش کیا ہے۔
10/ 5
کتاب میلے میں اردو ادب کے علاوہ ہر شعبہ حیات سے متعلق کتابیں بھی رکھی گئیں ہیں۔
10/ 6
اس میں کچھ نادر کتابوں کے نسخے بھی شامل ہیں۔
10/ 7
اہل اردو کی خدمت میں رعایتی داموں میں کتابوں کو دستیاب کرایا جا رہا ہے ۔
10/ 8
س اردو کتاب میلے کو اہل اردو کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔
10/ 9
ہر عمر اور ہر شوق کے لوگوں میں اردو کتاب میلے کے تعلق سے دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔
10/ 10
اکتیس دسمبر تک چلنے والے اس کتاب میلے میں اردو کے کئی ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔