راستے سے گزر رہے ایک شخص نے سارا منظر اپنے موبائل میں ریکارڈ کرلیا اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا تب پولیس حرکت میں آگئی اور اس دلہن کی تلاش شروع کردی۔ جب یہ وائرل ویڈیو پونے کی لونی کلبھور پولیس کے ہاتھ میں لگی تو پولیس نے گاڑی کی نمبر پلیٹ سے مالک کو تلاش کرلیا اور جائے وقوع پرپہنچ گئی جہاں شادی کی تقریب ہورہی تھی۔