ملک میں اشیا ئے خوردنی کے بڑھتے دام اور ایندھن و رسوئی گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ ایسے میں جو تھوڑی بہت امیدیں بجٹ سے وابستہ تھیں، وہ بھی کافور ہوگئیں ۔ اس بات کولے کر مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں راشٹر وادی پارٹی کی جانب سےبجٹ مخالف ریلی نکالی گئی، جس میں پارٹی کارکنان کے علاوہ کثیر تعداد میں مدارس کے طلبہ اور خواتین نے بھی شرکت کی ۔
عوام کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کا اصل سبب ایندھن ہوتا ہے ، لیکن عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں گراوٹ کے بعد بھی ملک میں کبھی بھی پیٹرول، ڈیژل ، رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو نہیں ملی۔ مرکز میں خواہ حکومت کسی کی بھی رہی ہو ، حالات سے لڑنا یا حالات سے مفاہمت کرنا یہ ہمارے ہی ذمہ ہے ۔