کون ہیں ارپتا مکھرجی، جن کے گھر سے ملے 20 کروڑ روپئے؟ ممتا بنرجی کے وزیر سے کیا ہے رشتہ؟

Teacher Recruitment Scam, Partha Chatterjee, Arpita Mukherjee: نئی دہلی: مغربی بنگال (West Bengal) میں ہوئے ٹیچرس بھرتی گھوٹالے (Teacher Recruitment Scam) سے متعلق ای ڈی مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ اب اس گھوٹالے کی جانچ کے دائرے میں ریاستی حکومت کے وزیر بھی آچکے ہیں۔ ممتا بنرجی کی حکومت میں تجارت اور صنعت کے وزیر پارتھ چٹرجی (Partha Chatterjee) کی قریبی مانی جانے والی ارپتا مکھرجی (Arpita Mukherjee) کے گھر سے ای ڈی کے افسران کو کروڑوں روپئے کی نقدی برآمد ہوئی۔ اس درمیان یہ سوال کھڑا ہو رہا ہے کہ آخر بنگلہ فلموں میں سائڈ رول کرنے والی ارپتا مکھرجی کون ہیں اور پارتھ چٹرجی کی قریبی کیسے بنیں۔ ان کا ممتا بنرجی کے وزیر کے ساتھ کیا رشتہ ہے۔

تازہ خبر