کافی سنگین ہیں ہندوستان میں خواتین کے مسائل : فرح صدیقی
الہ آباد کی فرح صدیقی ملک کی ایک ایسی خاتون ہیں جو بیرون ملک رہ کر ہندوستانی خواتین کےحقوق کےلئے کام کررہی ہیں ۔

الہ آباد کی فرح صدیقی ملک کی ایک ایسی خاتون ہیں جو بیرون ملک رہ کر ہندوستانی خواتین کےحقوق کےلئے کام کررہی ہیں ۔ فرح صدیقی ہندوستانی خواتین کے مختلف مسائل پر اب تک پانچ کتابیں تحریر کر چکی ہیں۔ ان کی کتابیں بیرون ملک کے مشہور اشاعتی اداروں سے شائع ہو چکی ہیں ۔ فرح صدیقی کا کہنا ہے کہ ہندوستانی سماج میں ابھی بھی خواتین مردوں سے کافی پیچھے ہیں اوران کو اپنے حقوق کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے ۔

اپنے قلم کے ذریعے خواتین کی آواز بلند کرنے والی فرح صدیقی ان دنوں آئیر لینڈ میں مقیم ہیں لیکن آئیرلینڈ میں رہنے کے باوجود وہ ہندوستانی خواتین کے مسائل سے گہرائی کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں ۔

ان کی کتابیں یوروپ کے مشہور اشاعتی اداروں کی طرف سے شائع ہو چکی ہیں ۔ فرح صدیقی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں خواتین کےمسائل کافی سنگین ہیں۔

فرح صدیقی کوانگریزی زبان وادب پرعبورحاصل ہے۔ انہوں نےالہ آباد یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں پی ایچ ڈی کی ہے ۔ انگریزی ادب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نےخود کو خواتین کے حقوق کے لئے وقف کر دیا ہے ۔

یوروپ میں رہ کر انہوں نے خواتین کے مسائل کا گہرائی سے مطالعہ کیا ہے ۔ فرح کے والدین اپنی اس ہونہار بیٹی کی کامیابیوں سے نہ صرف بہت خوش ہیں بلکہ ان کو اپنی بیٹی پر فخر بھی ہے ۔

خواتین کے حقوق اوران کے مسائل پر لکھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ فرح کی آئندہ کتاب دہلی کے مشہور نربھیا آبرو ریزی کے واقعے پر ہے ۔ نربھیا پران کی کتاب آئیر لینڈ سے شائع ہو رہی ہے ۔ فرح کا کہنا ہے کہ وہ مسلم خواتین کے مسائل پرایک تفصیلی کتاب لکھنےکا منصوبہ بہت جلد بنا رہی ہیں۔