ایرانی نیوزایجنسی آئی ایس این اے نے طیارہ میں سوار سبھی لوگوں کے مارے جانے کی تصیق کی ہے۔ یہ حادثہ صبح 9 بجے تہران میں واقع امام خمینی ایئرپورٹ کے پاس ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ ٹیک آف کے بعد ہی کریش ہوگیا۔ ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک جانچ ٹیم جائے حادثہ پربھیجی گئی ہے۔
ایران نے عراق میں واقع امریکی ایئر بیس پر بدھ کی صبح کئی میزائیلیں داغی ہیں۔ ایران کا عراق میں واقع الاسد امریکی ایئر بیس پر یہ حملہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں مارے جانے کے بدلے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ ایران نے قاسم سلیمانی کی موت کے بعد اس کا بدلہ لینے کی بات کہی تھی۔ ایران کی سرکاری ایجنسی فارس نیوز ایجنسی نے عراق کے امریکی ایئر بیس پر داغے گئے راکیٹس کا ایک مبینہ ویڈیو جاری کیا ہے۔ نیوز ایجنسی نے ان ایرانی میزائیلوں کے عراق میں امریکی ایئر بیس الاسد پر داغے جانے کو امریکی حملے کے ایرانی بدلے کی شروعات بتایا ہے۔