دیکھیں: کتنا کماتی ہیں بالی ووڈ کی یہ ٹاپ ہيروئنیں

بالی ووڈ اسٹار نام اور شہرت کے ساتھ پیسے بھی خوب کماتے ہیں، جہاں ہیرو کروڑوں کی کمائی کرتے ہیں، وہیں ہیروئنیں بھی ایک فلم کے لئے کروڑوں روپے لیتی ہیں۔ ہم آپ کو بتا رہے ہیں، بالی وڈ کی ٹاپ 10 وہ ہیروئنیںجو کروڑوں کی فیس لیتی ہیں ۔

فلم کوئن اور تنو ویڈس منو ریٹرن کی کامیابی کے بعد کنگنا نے اپنی فیس بڑھا دی ہے۔ اگر خبروں کی مانیں تو انہوں نے ایک فلم کے لئے 11 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی ہے۔

ایک ساتھ کئی ہٹ فلمیں دینے والی دیپکا پڈوکون کی فیس بھی کافی موٹی ہے۔ دیپکا بھی ایک فلم کے لئے 8 سے 9 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

بالی وڈ کی مقبول اداکاراؤں میں شامل پرینکا چوپڑا بھی ایک فلم کے لئے 8 سے 9 کروڑ روپے تک لیتی ہیں۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ ودیا بالن آج کل اگرچہ زیادہ فلموں میں نہ نظر آتی ہوں، لیکن ان کی فیس بھی کم نہیں ہے۔ ودیا ایک فلم کے 6 سے 7 کروڑ چارج کرتی ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم 'رب نے بنا دی جوڑی سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی انشکا بھی بالی ووڈ کی مہنگی ہیروئنوں میں سے ایک ہیں۔ انشکا ایک فلم کے لئے 5 سے 6 کروڑ روپے لیتی ہیں ۔

آج کل پرنیتی چوپڑا کے پاس اگرچہ فلمیں نہ ہوں، لیکن فیس کے معاملے میں وہ بھی کم نہیں ہے۔ ایک فلم کے لئے وہ 3 کروڑ روپے لیتی ہیں۔