ممبئی: ملائکہ اروڑہ (Malaika Arora) گزشتہ دنوں ارجن کپور کی سالگرہ منانے پیرس گئی تھیں جہاں ان کا زبردست فیشن ایبل لُک نظر آیا۔ اب ملائکہ اور ارجن اپنی چھٹیوں سے واپس آ گئے ہیں اور ایک بار پھر ملائکہ اروڑہ نے اپنی فٹنس روٹین پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔ ملائکہ کا جم لک ہمیشہ سے ہی نیٹیزنز میں زیر بحث رہا ہے اور ایک بار پھر کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا۔ اداکارہ کو حال ہی میں اپنے جم سے باہر آتے دیکھا گیا اور اس دوران ان کا جم لک ہمیشہ کی طرح سرخیوں میں آگیا۔ (فوٹو کریڈٹ: وائرل بھیانی)