نیرج نے 2016 میں ہی ہندوستان اور ایشیا سے آگے اپنی شناخت بنائی۔ انہوں نے اس سال انڈر 20 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ریکارڈ بنا کر طلائی تمغہ جیتا ( World Athletics U20 Championships) اور دنیا کو بتا دیا کہ ایتھلیٹکس کا ایک نیا ستارہ آ گیا ہے۔ اس بار انہوں نے 86.48 میٹر تک javelin پھینکی۔ (اے پی)
نیرج چوپڑا کا سنہرا سفر سال 2022 میں جاری ہے۔ انہوں نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ وہ اس چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ ہندوستان نے اس سے قبل 2003 میں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تمغہ جیتا تھا۔ اس کے بعد انجو بوبی جارج نے لمبی چھلانگ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔
نیرج کے پاس 2022 میں ہی ایک بار پھر بڑا موقع ہے۔ کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں شروع ہونے والے ہیں۔ نیرج چوپڑا اس چیمپئن شپ میں گولڈ جیتنے کے سب سے مضبوط دعویدار ہیں۔ اگر وہ برمنگھم میں سونے کا تمغہ جیتتے ہیں تو یہ کامن ویلتھ گیمز میں ان کا دوسرا گولڈ میڈل ہوگا۔ اس سے قبل وہ 2018 میں آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیت چکے ہیں۔ (اے پی)