کرک بز کی خبر کے مطابق، راجستھان رائلس سے کھیل رہے اجنکیا رہانے زخمی ہوگئے ہیں۔ ایسے میں وہ انگلینڈ دورے پر نہیں جاسکیں گے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف 14 مئی وہ زخمی ہوئے تھے۔ انہیں گریڈ تھری کی ہیمسٹرنگ ہیں۔ ایسے میں انہیں ٹھیک ہونے میں کم از کم 4 ہفتے کا وقت لگے گا۔ وہ باز آباد کاری کے لئے این سی اے جائیں گے۔ (Shardul/Instagram)
سلیکٹرس جلد ہی ٹیم انڈیا کا اعلان کرنے والے ہیں۔ حالانکہ اجنکیا رہانے پہلے ہی ٹسٹ ٹیم سے اپنی جگہ گنوا چکے ہیں۔ شرے یس ایئر اور ہنوما وہاری نے اجنکیا رہانے اور چتیشور پجارا کی جگہ اپنا مقام یقینی کرلیا ہے۔ پجارا نے گزشتہ دنوں کاونٹی چمپئن شپ میں اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ ایسے میں ایک بار پھر انہیں ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔ (Sajsadik/Twitter)